فجی میں آج طاقتور زلزلہ آنے کے بعد سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے اور قومی
آفاتی دفتر کی جانب سے جاری سونامی کی وارننگ کو بھی واپس لے لیا گیا ہے۔امریکی محکمہ ارضیاتی سروے کے مطابق
زلزلے کا مرکز فجی کے دارالحکومت سوا
سے 175 كلوميٹر جنوب مغرب میں زمین سے 15 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے کی شدت کا اندازہ پہلے 7.2 لگایا گیا تھا لیکن بعد میں اسے گھٹا کر 6.9 کر دیا گیا۔